بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کامن ویلتھ گیمز کے لیے پاکستانی دستے کی فہرست تیار

لاہور (نیوز ڈیسک) کامن ویلتھ گیمز برمنگھم کے لیے پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے دستے کی فہرست تیار کر لی۔پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے مطابق فہرست میں 68 مرد، 34 خواتین اور 17 آفیشل شامل ہیں، کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان 13 کھیلوں میں حصہ لے گا۔

ذرائع کے مطابق پی او اے ایک دو روز میں فہرست پاکستان اسپورٹس بورڈ کو بھیجے گا جبکہ کامن ویلتھ گیمز 28 جولائی سے برمنگھم میں شروع ہونگے۔