ملتان(نیوز ڈیسک)ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے لیے تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں جس کے بعد پاکستان ٹیم آج لاہور سے ملتان پہنچ رہی ہے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کھیلنے کے لیے قومی ٹیم آج بذریعہ بس ملتان پہنچے گی جبکہ قومی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں آج تقریباً شام 5 بجے تک ملتان پہنچ جائے گی۔
قومی ٹیم آج ملتان پہنچ کر آرام کرے گی اور کل سے ملتان اسٹیڈیم میں شام 4 بجے سے پریکٹس سیشن کا آغاز ہوگا۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم کل صبح اسلام آباد پہنچے گی اور پھر چارٹرڈ طیارے سے ملتان آئے گی۔