بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انٹرنیٹ صارفین کے لیے بڑی خوشخبری، پاکستان میں تیز ترین انٹرنیٹ لانچ کر دیا گیا

 پاکستان میں پی ٹی سی ایل گروپ نے اب تک کا تیز ترین انٹرنیٹ لانچ کر دیا۔
 پی ٹی سی ایل گروپ نے ہواوے کے تعاون سے تیار کردہ ملک کا پہلا 800 جی بی پر سیکنڈ پر ویو لینتھ ڈویژن ملٹی پلیکسنگ (ڈبلیو ڈی ایم)سسٹم لانچ کرکے   اہم سنگ میل عبور کرلیا جسکے بعد اب صارفین تیز ترین انٹرنیٹ سے مستفید ہو سکیں گے۔
کمپنی کے بیان کے مطابق یہ جدید ٹیکنالوجی 64 ٹی بی پر سیکنڈ فی فائبر ڈیٹا کی ترسیل کی صلاحیت رکھتی ہے جس میں 96 ٹی بی پر سیکنڈ تک پہنچنے کی صلاحیت ہے اور پاکستان کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کیلئے ایک اہم اقدام ہے۔
سپر سی پلس ایل سسٹم روایتی سسٹمز کے ذریعہ فراہم کردہ THz 4.8 کے مقابلے میں THz 12 تک کے وسیع آپٹیکل اسپیکٹرم کو سپورٹ کرتا ہے۔
یہ ٹیکنالوجی ہائی اسپیڈ 800 جی بی پر سیکنڈ فی ویو لینتھ، الٹرا وائیڈ سپر C+L اسپیکٹرم اور جدید فلیکسی ایبل گریڈ آپٹیکل سوئچنگ کو یکجا کرتی ہے۔
 یہ پیشرفت پی ٹی سی ایل کی  ڈیجیٹل میدان میں ترقی ہے جو نیٹ ورک کو مستقبل کی ٹیکنالوجیز جیسے فکسڈ 5.5 جی کیلئے تیار کرتی ہے اور تیز، بہتر اور موثر انٹرنیٹ رابطے کو فعال کرتی ہے۔