اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور پیٹرولیم ڈیلرز کا منافع بڑھانے کی منظوری دیدی۔
نجی ٹی وی کے مطابق اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کافی لیٹر منافع 1 روپے 35 پیسے بڑھانے کی منظوری دے دی اس کے ساتھ اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز کا منافع 1 روپے 40 پیسے فی لیٹر بڑھانے کی منظوری دی ۔اس اضافے کے بعد آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا پیٹرول اور ڈیزل پر فی لیٹر منافع 9 روپے 22 پیسے کرنے کی منظوری دی گئی ۔
اس طرح پیٹرول اور ڈیذل پر ڈیلرز کا منافع اضافے کے بعد 10 روپے 4 پیسے کرنے کی منظوری دی گئی ہے وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد منافع پر اطلاق ہوجائے گا، اس بات کافیصلہ بھی وفاقی حکومت کرے گی کہ اضافہ یکمشت یا مرحلہ وار کرنا ہے۔
آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور پیٹرولیم ڈیلرز کو منافع بڑھانے کی منظوری مل گئی








