ممبئی :بھارتی ریاست مہاراشٹر کے سابق وزیر اور نیشنل کانگریس پارٹی کے رہنما بابا صدیق کو ممبئی میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بابا صدیق کو باندرہ میں ان کے بیٹے کے دفتر میں گولی مار دی گئی، انہیں تشویشناک حالت میں لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔
بابا صدیق پر تقریباً رات 9:30 بجے 2 سے 3 گولیاں چلائی گئیں اور فائرنگ کے سلسلے میں دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے سابق وزیر بابا صدیق کو قتل کردیا گیا








