راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی وزیرستان اور بنوں میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں سات دہشت گرد مارے گئے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق خفیہ اطلاعات پر یہ آپریشنز بنوں کے علاقے جانی خیل اور شمالی وزیرستان کے علاقے حس خیل میں کئے گئے ۔آئی ایس پی آرکے مطابق بنوں میں پانچ جب کہ شمالی وزیرستان میں دو دہشت گردہلاک ہوئے،ہلاک کئے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد ہو ا۔
شمالی وزیرستان اور بنوں میں فورسز کا آپریشن،7 دہشت گرد ہلاک








