اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف کاروباری شخصیت میاں محمد منشانے کہاہے کہ پاکستان کا مسئلہ کرپشن نہیں نااہلی ہے،نیب کا مسئلہ ختم ہونے سے ہراسگی کا مسئلہ ختم ہو جائے گا،ہمیں لوگوں کو امید دینے کی ضرورت ہے ،امیدملنے سے لوگ سرمایہ کاری بھی کریں گے،سن رہاہوں کہ مڈل ایسٹ کی کمپنی 3ارب ڈالر دے گی ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمدمنشانے کہاکہ حکومت کچھ ایسے کام بھی کرے جس سے لوگوں کوکچھ امید ملے، امیدملنے سے لوگ سرمایہ کاری بھی کریں گے،پاکستان کا مسئلہ کرپشن نہیں نااہلی ہے،نیب کا مسئلہ بھی اب حل ہو چکاہے ،نیب کا مسئلہ ختم ہونے سے ہراسگی کا مسئلہ ختم ہو جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ دنیاکے سارے بڑے ایئرپورٹ نجی شعبے کے پاس ہیں،پاکستان سے بہت سے بینک چھوڑ کر چلے گئے ،فارن سیکٹرکے لئے ہمیں مارکیٹنگ کرناپڑے گی ،سن رہاہوں کہ مشرق وسطیٰ کی ایک کمپنی3ارب ڈالر دے گی ،کمپنی ایک ارب ڈالر گیس او ر دو ارب ڈالر قومی خزانے کے لئے دے گی۔میاں محمد منشانے کہاکہ بہت سے ممالک میں تجارتی خسارے ہوتے ہیں ،ہم کیوں اس سے گھبراتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بھارت کے ساتھ تجارت کھولی جائے ،ہمارے بزنس مین بھارتی بزنس مین کے ساتھ کام کریں ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ کالا باغ ڈیم بننے کی بات ہو جائے تو بڑی خبر ہوگی۔
پاکستان کا مسئلہ کرپشن نہیں نااہلی ،حکومت بھارت کیساتھ تجارت کھولے ، میاں محمد منشا








