کراچی(کامرس ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سستا ہو گیا۔
ملک میں سونا آج ایک تولہ سونا 200 روپے سستا ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 75 ہزار 700 روپے ہو گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 171 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 36 ہزار 368 روپے ہو گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالرز اضافے ہو کر 2659 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔









