بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نائیجیریا ، گرجا گھر میں مسلح افراد کا حملہ، 50افرادہلاک ،درجنوں زخمی

ابوجا(مانیٹرنگ ڈیسک)نائیجیریا کے ایک گرجا گھر میں مذہبی اجتماع کے موقع پر مسلح افراد کے حملے میں 50افرادہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے ۔دارالحکومت ابوجا سے مقامی میڈیا نے بتایا کہ مسلح افراد نے نائیجیریا کی جنوب مغربی ریاست اوندو کے کیتھولک گرجا گھر میں فائرنگ کے بعد دھماکے بھی کیے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق پولیس نے فائرنگ کے واقعے سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کیں۔