نئی دہلی: بھارت اور امریکہ کے درمیان 32ہزار کروڑ روپے مالیت کا فوجی معاہدہ طے پاگیا ۔
معاہدے کے تحت بھارت کی مسلح افواج کے لیے 31 پریbHڈیٹر ڈرون خریدے جائیں گے۔
بھارت کے لیے پریڈیٹر ڈرون کی دیکھ بھال، مرمت، اوورہال کی سہولت بھی قائم کی جائے گی۔
اس معاہدے سے بھارتی مسلح افواج کی نگرانی کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا اور اس کی کل مالیت بڑھ کر 34 ہزار 500 کروڑ تک پہنچ سکتی ہے۔
امریکہ بھارت، اٹلی، رومانیہ کو 96 کروڑ 50 لاکھ ڈالرکا فوجی ساز و سامان دے گا
بھارتی دفاعی حکام کے مطابق معاہدوں پر بھارت امریکا کے سینیئر حکام کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔
یہ معاہدہ ایک ایسے موقع پر ہوا ہے جب ایک ماہ قبل ہونے والی چار ممالک کی کانفرنس کے موقع پر امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی تھی۔
بھارت کا جنگی جنون، امریکاکے ساتھ 32ہزار کروڑ روپے مالیت کا فوجی معاہدہ








