واشنگٹن: امریکہ کے وزیر خارجہ اور وزیر دفاع نے اسرائیلی ہم منصبوں کو دھمکی آمیز خط لکھا ۔
امریکا نے اسرائیل کو غزہ میں انسانی صورتحال بہتر بنانے کیلئے 30 دن کا وقت دیا ہے،امریکی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع نے اسرائیل کو فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زوردیا۔
خط میں کہاگیا کہ اگر اسرائیل نے اقدامات نہ کیے تو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، اسرائیل کو مزید جارحیت پر سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔
پینٹاگون نے اس معاملے پر فوری طورپر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
امریکہ کے وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کا اسرائیلی ہم منصبوں کو دھمکی آمیز خط








