کراچی(کامرس ڈیسک)انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر 1 پیسے ہی مہنگا ہو سکا۔
انٹر بینک میں ڈالر 1 پیسے مہنگا ہو کر 277 روپے 75 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 74 پیسے کا تھا۔
اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دکھائی دے رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 416 پوائنٹس کے اضافے سے 86 ہزار 256 پر آ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 85 ہزار 840 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔









