بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یحییٰ السنوارغار میں چھپے نہیں، بہادری سے لڑتے ہوئے میدان میں شہید ہوئے، ایران

حماس کے سربراہ یحییٰ السنوارکی شہادت پر ایران کا کہنا ہے کہ یحییٰ السنوارکی موت سے مزاحمت کے جذبے کو تقویت ملے گی کہ کس طرح وہ غار میں چھپنے کے بجائے بہادری سے لڑتے ہوئے میدان میں شہید ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مشن نے سوشل میڈیا پر ایران کا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ حماس کے سربراہ یحییٰ السنوارکے آخری لمحات اسرائیل کے خلاف مزاحمت کا نمونہ ہوں گے، ان کی اس بہادری کو دیکھتے ہوئے لوگوں کے دلوں میں لڑنے کا جزبہ پیدا ہوگا۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ جب مسلمان میدان جنگ میں دشمن کا سامنا کرتے ہوئے اور غار میں چھپنے کے بجائے میدان جنگ میں ڈٹ کے کھڑے شہید یحییٰ سنوار کو دیکھتے ہیں تو مزاحمت کے جذبے کو تقویت ملتی ہے۔
’وہ نوجوانوں اور بچوں کے لیے ایک مثال بنیں گے جو فلسطین کی آزادی کے لیے اپنے راستے کو آگے بڑھائیں گے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب تک قبضہ اور جارحیت موجود رہے گی تو مزاحمت برقرار رہے گی، کیونکہ شہید زندہ رہتا ہے۔
دوسری جانب حزب اللہ نے بھی بیان جاری کیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے، حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں اسرائیل کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں جس کے نتیجے میں اسرائیل کے 55 فوجی ہلاک جبکہ 500 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔