ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)حرمین شریفین کے صدر شیخ عبدالرحمن السدیس نے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے ترجمان کی طرف سے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف دیے گئے توہین آمیز بیانات کی سخت ترین الفاظ میں شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے کہاہے کہ بی جے پی کی خاتون ترجمان ’نوپور شرما نے ٹی وی مباحثے کے دوران پیغمبر اسلام کے بارے میں تکلیف دہ تبصرہ کیا تھا۔سدیس نے کہا ہے کہ پیغمبر اسلام کی شان میں جو گستاخی کی ہے وہ انڈیا میں اسلام کے خلاف نفرت اور اسے بدنام کرنے والی شدت پذیر مہم کا ایک حصہ ہے۔
شیخ عبدالرحمن السدیس کی پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف دیے گئے توہین آمیز بیانات کی سخت ترین الفاظ میں شدید مذمت








