اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عامر طفیل نے کہا ہے کہ سردیوں میں کھانے کے اوقات میں گیس کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سردیوں میں گیس کی طلب 3 گنا بڑھ جاتی ہے۔
عامر طفیل نے کہا کہ گیس مہنگی ہوچکی لوگ بھی بچت کریں، کمپریسر کا استعمال غیر قانونی ہے حادثات کا باعث بھی بنتا ہے۔
بھاری بل آتا ہے گیس نہیں، سردی میں شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں
انہوں نے کہا کہ سوئی ناردرن کوئی سبسڈی نہیں لیتی خود انحصاری پر چلتی ہے، نئے گیس کنکشن پر پابندی برقرار رہے گی۔
عامر طفیل نے یہ بھی کہا کہ 30 لاکھ سے زائد صارفین کی درخواستیں زیر التوا ہیں۔









