بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان نےآئی ایم ایف  کو مزید ایک ارب کی فنڈنگ کے لیے باضابطہ درخواست دی

پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے مزید ایک ارب کی فنڈنگ کے لیے باضابطہ درخواست دی  یہ فیصلہ آئی ایم ایف کے اس خصوصی میکینزم سے مستفید ہونے کے لیے کیا گیا  ۔
آر ایس ٹی کے نام سے قائم یہ میکینزم کم اور متوسط آمدنی والے ممالک اپنی معیشتوں کو بیرونی دھچکوں سے بچانے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔
واشنگٹن میں برطانوی نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئےوفاقی وزیرِخزانہ محمد اورنگ زیب نے کہا ہے کہ ہم نے بین الاقوام مالیاتی فنڈ کو باضابطہ رسمی درخواست دے دی
وزیرِخزانہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کے موسمِ خزاں کے اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکی دارالحکومت میں ہیں۔
عالمی مالیاتی فنڈ نے گزشتہ ماہ پاکستان کے لیے خصوصی بیل آؤٹ پیکیج کی منظوری دی تھی۔ آئی ایم ایف کے ریزیلینس اینڈ سسٹینیبلٹی ٹرسٹ کے ذریعے مزید فنڈنگ کی بھی گنجائش ہے یعنی پاکستان چاہے تو باضابطہ درخواست دائر کرکے عالمی ادارے سے فنڈنگ مانگ سکتا ہے۔
پاکستان اسوقت ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے مجوزہ پانڈا بونڈز کی ترویج کے لیے قرضے کے حصول کے حوالے سے بات چیت کر رہا ہے۔ پانڈا بونڈز کا ابتدائی اشو 20 سے 25 کروڑ ڈالر کا ہوگا۔