اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس اندوہناک واقعے میں جانی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ایسے واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اور دہشت گرد پاکستان کی ترقی سے خائف ہیں۔
قائمقام چیئرمین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف ہماری سیکیورٹی فورسز اور عوام پرعزم ہیں اور اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے زخمیوں کو فوری طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔








