بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیف جسٹس کی پالیسی کے ثمرات، سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد میں کمی

 

اسلام آباد: نوتعینات چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی مقدمات کی تعداد کم کرنے کے لیے پالیسی کے ثمرات آنا شروع ہوگئے۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ ایک ہفتے میں دائر اور نمٹائے جانے والے مقدمات کی تفصیلات جاری کی ہیں۔

سپریم کورٹ میں کیسز کی 5 نومبر تک کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں، جس کے مطابق ایک ہفتے میں 302 مقدمات دائر ہوئے جبکہ کل 679 مقدمات نمٹائے گئے۔

سپریم کورٹ میں 5 نومبر کے روز 38 مقدمات دائر ہوئے جبکہ اس روز کل 220 کیسز نمٹائے گئے۔

رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں اب زیر التوا مقدمات کی تعداد کم ہو کر 59 ہزار 435 رہ گئی ہے، اس سے قبل زیرالتوا مقدمات کی تعداد 59 ہزار 782 تھی۔