بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان معاہدوں پر ٹرانزیکشنز شروع

اسلام آباد: وزیر توانائی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ دو اعشاریہ دو ارب ڈالر کے معاہدے کیے ہیں۔ انہوں نے امکان ظاہر کیا ہے کہ جس تیزی سے سب ہو رہا ہے ہر دو تین ماہ بعد ایسے معاہدوں پر دستخط ہوسکتے ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ سعودی عرب کا ایک وژن 2030 ہے، ہمارا بھی 2030 کیلئے وژن ہے، اس میں بے شمار تبدیلیاں متوقع ہیں، خارجہ پالیسی اور معاشی پالیسی میں تبدیلیاں ہوں گی۔
ان کاکہناتھا کہ سعودی ایک جہاز بھر کر پاکستان لائے، ہم نے بھی ایک جہاز بھر کر لوگوں کو سعودی عرب بھیجا اور دونوں کو ملا دیا، اس کے نتیجے میں ایم او یوز ہوئے 2.2 بلین ڈالر کے، پاکستان کا سالانہ آئی ایم ایف پروگرام ایک ارب ڈالر کا ہے، پاکستان کے صرف دو مرتبہ آںے جانے سے 2.2 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط ہوگئے ہیں۔
مصدق ملک کے مطابق سعودی وزیر برائے سرمایہ کاری نے کہا ہے کہ ان معاہدوں میں سے کئی کی ٹرانزیکشنز بھی ہوچکی ہیں، اس سے ہمیں آگے بڑھنے کا کانفیڈنس آنا چاہئے۔