بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بجلی کے ونٹر پیکج کے نام پر عوام کو بے وقوف بنایا گیا، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نےکہا ہے کہ بجلی کے ونٹر پیکج کے نام پرعوام کو بے وقوف بنایا گیا۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا شہباز شریف کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے جھوٹ ہیں،موجودہ حکومت ہی جھوٹ اور فارم 47کی بنیاد پر کھڑی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اگر مہنگائی کم ہے تو صنعتوں میں بہتری، بجلی و پٹرول کی قیمتیں کم کیوں نہیں ہو رہیں،آئی پی پیز کو ہزاروں ارب روپے کیپیسٹی چارجز کی مد میں دیے جا رہے ہیں۔  اشرافیہ ٹیکس نہیں دیتی اور ٖغریبوں و تنخواہ داروں کا خون نچوڑا جارہا،ملک میں 77برسوں سے کوالٹی ایجوکیشن دستیاب نہیں۔
انہوں نے کہاکہ   حکومت 14ہزار سکولوں کو پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کرنا چاہتی ہے، اس کی مزاحمت کریں گے۔