بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان نے اسرائیل کیخلاف فیصلہ کن اقدامات تجویزکردیئے

 اسلام آباد(طارق محمودسمیر) وزیراعظم محمدشہبازشریف نے سعودی دارالحکومت ریاض میں غیرمعمولی عرب، اسلامی سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کا معاملہ بھرپورانداز میں اٹھایا،انہوں نے اسرائیل
کو اسلحے کی سپلائی بندکرنے ،اس پر پابندیاں لگانے اور اس کی اقوام متحدہ کی رکنیت پر نظرثانی کرنے پرزوردیا،وزیراعظم نے غزہ میں فوری اور غیرمشروط جنگ بندی پرزوردیتے ہوئے واضح کیاکہ غزہ میں انسانی بحران تصور سے بھی زیادہ ہو چکا ہے، لوگوں کے گھر تباہ کیے گئے اور خاندان ایک دوسرے سے جدا ہو گئے، اسرائیل جارحیت کی تمام حدیں پار کر چکا ہے، ہسپتالوں کو تباہ کیا گیا، یہ مظالم فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی ہے، اسرائیل عالمی عدالت سمیت تمام عدالتوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے، ہزاروں افراد شہید اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں، اسرائیل انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور امداد بھی نہیں پہنچنے دے رہا بھوک، افلاس اور قحط نے غزہ میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں،بلاشبہ مشرق وسطیٰ کی موجود ہ سنگین صورت حال امریکہ اور برطانیہ جیسی بڑی طاقتوں کے غیرذمہ دارانہ طرزعمل ، عالمی بے حسی اور اقوام متحدہ جیسے عالمی اداروں کی بے بسی کا منہ بولتاثبوت ہے،دراصل اسرائیل جو طاقت کے نشے میں دھت ہونے کے باعث دہشت گردی کی تمام حدیں پھلانگ چکاہے اس کے لیے عالمی ادارے ہوں یاعالمی اصول یا ضابطے کوئی وقعت نہیں رکھتے ،خود کوامن اور انسانی حقوق کے علمبردارگرداننے والے امریکہ اور مغربی ممالک کی اسرائیلی کی پشت پناہی اب کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں رہی،جو فلسطینیوں کی نسل کشی کے لیے اسرائیلی کارروائیوں کی محض حمایت نہیں کررہے بلکہ اس سے اسلحے بھی فراہم کررہے ہیں، اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت علاقائی اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے جس سے خطے میں نئی جنگ کے خطرات منڈلارہے ہیں،لہذا وقت آگیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت اور دہشت گردی کے آگے بندباندھا جائے، امریکہ اوربرطانیہ سمیت اسرائیل کے حواریوں کو اپنے غیرذمہ دارانہ رویوں اور پالیسیوں پر نظرثانی کی ضرورت ہے ، اسرائیلی جارحیت اور غیرقانونی اقدامات کاسلسلہ بندکرانے کے لیے اجتماعی کاوشیں کی جانی چاہئیں، جنرل اسمبلی میں منظورکی گئی قراردادپرعملدرآمدہی خطے میںپائیدارامن کی ضمانت ہے لہذا اگر اسرائیل اس قراردادپرعملدرآمدنہیں کرتاتوعملی طور پر اس پر سخت پابندیاں لگائی جانی چاہئیںاور اس ضمن میں کوئی دوہرامعیار اختیارنہیںکیاجاناچاہئے، فلسطین سے متعلق جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کی منظورکردہ قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنانارکن ممالک کے لیے چیلنج ہے کیونکہ اگر اسرائیل قراردادوں پر عملدرآمد نہیں کرتا تواقوام متحدہ کی رہی سہی ساکھ بھی ختم ہوجائے گی، اس لییعالمی ادارے اور اس کے رکن ممالک کواسرائیل پر دباؤ بڑھانے کے لیے اس کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے اور سخت پابندیاں عائد کرنے سمیت دیگر آپشن بروئے کار لانے چاہئیں ،دوسری جانب کراچی ایئرپورٹ کے قریب چینی انجینئر ز پر خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں خاتون، رکشہ ڈرائیور اور بینک ملازم شامل ہیں،جن سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں،یقیناًچین انجینئرزپرحملہ پاک چین تعلقات خصوصاًسی پیک کو سبوتاعکرنے کی سازش تھی دراصل بعض قوتیں پاکستان اور چین کے درمیان دراڑپیداکرنے کے درپے ہیں لیکن انہیں اپنے عزائم میں کامیابی نہیں مل رہی کیونکہ دونوں ملکوں کی قیادت کوحقائق کا بخوبی ادراک ہے، ترجمان چینی وزارت خارجہ نے اپنے حالیہ بیان میں بھی واضح کیاہیکہ چین اور پاکستان کے باہمی اعتماد اور تعاون کو نقصان پہنچانے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات خطرے میں ڈالنے کی تمام کوششیں ناکام بنانیکے لیے پُرعزم ہیں۔