بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دو ماہ کے اقتدار نے ”تباہی سپیڈ“ کی ساری حقیقت قوم پر آشکار کر دی،فرخ حبیب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نااہل، نکمے اور نالائقوں کی نحوست پھلتی پھولتی معیشت نگل گئی ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دو ماہ کے اقتدار نے ”تباہی سپیڈ“ کی ساری حقیقت قوم پر آشکار کر دی، سارا تجربہ قومی منصوبوں سے پیسہ چرانا اور چپڑاسیوں کے ذریعے ٹھکانے لگانے کا تھا، اربوں روپے کی ”میڈیا مینجمنٹ“ کے ذریعے ”فراڈِ اعلیٰ“ نے اپنے بارے میں اچھے منتظم کا تاثر قائم کیا۔انہوں نے کہا کہ آٹھ ہفتوں کے اقتدار نے نالائقی و نااہلی کو پوری طرح بے نقاب کردیا۔