راولپنڈی(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے لیے آنے والے تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں کو پنجاب پولیس نے حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی منتقل کر دیا۔ حراست میں لیے جانے والوں میں سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا، عمر ایوب، شبلی فراز، احمد خان بھچر، اسد قیصر اور عالیہ حمزہ شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ رہنما عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے، تاہم پنجاب پولیس نے انہیں روک کر اپنی حراست میں لے لیا۔
تحریک انصاف کے رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات ناکام، پنجاب پولیس نے حراست میں لے لیا








