بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  چین نے پاکستان میں اپنے باشندوں کیلئے سکیورٹی سٹاف  تعیناتی کی اجازت مانگ لی 

  اسلام آباد: چین نے پاکستان  میں موجود اپنے ہزاروں شہریوں کی حفاظت کے لیے اپنے ( چینی) سکیورٹی سٹاف کی تعیناتی کی اجازت مانگ لی۔ برطانوی خبر رساں ادارے’’ روئٹرز‘‘کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ماہ کراچی ایئرپورٹ کے باہر چینی شہریوں پر ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد ہونے والے مذاکرات میں چین پاکستان سے مطالبہ کر رہا ہے کہ وہ چینی انجینیئرز کی حفاظت کے لیے چین کی سکیورٹی سٹاف کی ملک میں تعیناتی کی اجات دے۔
اکتوبر میں پاکستان میں تعینات دو چینی انجینئرز تھائی لینڈ میں چھٹیاں مناکر واپس کام پر آتے ہوئے کراچی ایئرپورٹ لے باہر ہونے والے خودکش دھماکے میں ہلاک ہوئے تھے۔ کراچی دھماکے کے علاوہ پاکستان میں موجود چینی کارکنوں اور شہریوں پر گذشتہ چند برسوں کے دوران متعدد حملے ہو چکے ہیں۔
ان حملوں اور ان میں ملوث ملزمان کی نشان دہی اور گرفتاری میں اسلام آباد کی ناکامی نے چین کو ناراض کر دیا ہے جس کے بعد چین اب پاکستان میں موجود اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے مشترکہ سکیورٹی میکنزم چاہتا ہے۔
چین کے ساتھ ہونے والے مذاکرات اور چینی مطالبات کے حوالے سے براہ راست خبر رکھنے والے پانچ سکیورٹی اور حکومتی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر روئٹرز سے بات کی ہے۔
چینی حکام کے ساتھ حالیہ مذاکرات میں شریک ایک افسر نے روئٹرز کو بتایا کہ ’وہ (چین) اپنے سکیورٹی اہکار لانا (پاکستان) چاہتے ہیں۔ان کے مطابق پاکستان نے اب تک اس مطالبے کو تسلیم نہیں کیا ہے۔ یہ واضح نہیں کہ بیجنگ اس مقصد کے لیے فوجی اہلکار لانا چاہتا ہے یا پرائیوٹ سکیورٹی۔ سرکاری طور پر بیجنگ اور اسلام آباد دونوں نے ان مذاکرات کی تصدیق نہیں کی  ۔