لندن:سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما نوازشریف نے کہاہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان ضرورآناچاہئے تھا،بھارت کے ساتھ ماضی کے تعلقات کو سدھارنے کی ضرورت ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کے ہمراہ جنیوا سے لندن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ اچھی بات ہوتی اگربھارتی ٹیم پاکستان آکرکھیلتی، بھارت کے ساتھ ماضی میں تعلقات اگربگڑے ہیں تو انہیں سوارنے کی ضرورت ہے،بھارت کے ساتھ تعلقات سنوارے جاسکتے ہیں مجھے کوئی مشکل نظرنہیں آتی، ہمیں کسی سے تعلقات خراب رکھ کرکیاکرناہے؟۔سابق پی ٹی آئی حکومت کوتنقیدکانشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پورا ملک دیکھناچاہتاہے کہ ڈیڑھ ارب درخت،پچاس لاکھ نوکریں کہاں ہیں ؟300ڈیم کہاں ہیں ہمیں نظرنہیں آتے؟ کوئی ایک منصوبہ بتادیں جس کا انہوں نے سنگ بنیاد رکھاہویاافتتاح کیاہو؟۔انہوں نے کہاکہ معیشت کی بہتری کے لئے شہبازشریف حکومت نے بے پناہ اقدامات کئے۔ چھ سات سال بعد پاکستان اب دوبارہ ترقی کررہاہے،پاکستان کے تعلقات ہمسایوں کے ساتھ اچھے ہونے چاہئیں۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاکہ اسموگ کا مسئلہ راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، تاہم چند سال میں اس مسئلے کو حل کردیں گے۔








