وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ نے عمران خان کی رہائی کے لیے فون کیا تو حکومت ملکی مفاد میں فیصلہ کرےگی۔
وی نیوز کے مطانق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امریکا کی جانب سے عمران خان کو رہا کرنے کا مطالبہ کرنے کی صورت میں ہم عافیہ صدیقی کی حوالگی کا کہیں گے۔
ان کاکہناتھاکہ عافیہ صدیقی کی رہائی پوری قوم کا مطالبہ ہے، اور اگر ایسا ہوجاتا ہے تو میرے خیال میں اس میں کوئی مضائقہ بھی نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ شکیل آفریدی نے پاکستان سے غداری کی جس کی پاداش میں جیل کاٹ رہا ہے، لیکن امریکا کی جانب سے اس کی رہائی کے لیے کوئی دباؤ نہیں ڈالا گیا، شاید کبھی ہلکی پھلکی بات کی ہو۔
انہوں نے دعویٰ کیاکہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو سزا ہوجائے گی۔
ٹرمپ نے عمران خان کی رہائی کا کہا تو ہم عافیہ صدیقی کی حوالگی کا مطالبہ کریں گے، رانا ثنااللہ








