اسلام آباد(طارق محمودسمیر) پاکستان تحریک انصاف میں 24نومبرکی احتجاجی کال پر اختلافات کاانکشاف ہواہے، پی ٹی آئی کے کئی اہم رہنما بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے اسلام آباد میں احتجاج کیلئے 24 نومبر کی تاریخ کے اعلان سے خوش نہیںہیں، عمران خان کی بہن علیمہ خان اور ان کے وکیل کی جانب سے اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد احتجاج کی تاریخ کا اعلان کے بعد پارٹی کے سینئر رہنمائوں نے ایک دوسرے سے رابطے کیے، یہ رہنما اپنی آپسی بات چیت میں عمران خان کے اعلان سے خوش نہیں تھے،اس سے پہلے بھی پی ٹی آئی میں دھڑے بندی اور اختلافات کی باتیں سامنے آتی رہی ہیں،ان اختلافات کی وجہ سے ہی پی ٹی آئی کی طرف سے کی گئی اب تک کی تمام احتجاجی کالزغیرمؤثرثابت ہوئی ہیں ،یقیناً اس صورتحال میں 24نومبر کے احتجاج کے زیادہ موثرثابت کے امکانات نظرنہیں آتے، علاوہ ازیں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے لندن پولیس کو ٹرین میں قتل کی دھمکی دیئے جانے، ہراساں کرنے اور ان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کا معاملے کی رپورٹ درج کرادی، خواجہ محمد آصف نے پولیس کو ٹرین میں چھری سے قتل کی دھمکی اور ہراسگی واقع کی تفصیلات سے آگاہ کیا واقعہ کی تحقیقات لندن ٹرانسپورٹ پولیس کر رہی ہے،یہ افسوسناک واقعہ 11 نومبر 2024 سہ پہر تقریباً ساڑھے تین بجے الزبتھ لائن میں پیش آیا ،اس سے پہلے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ بھی بداخلاقی کا واقعہ پیش آچکاہے،یقیناً بیرو ن ملک ایسے واقعات کی روش ملک وقوم کے لیے بدنامی کاباعث ہے ،ایسے واقعات کی مذمت اور حوصلہ شکنی کی جانی چاہئے ،اس میں کوئی دورائے نہیں کہ یہ کلچرمتعارف کرانے والی پاکستان تحریک انصاف ہی ہے اوراس حوالے سے پی ٹی آئی کے سنجیدہ حلقوں میں بھی تشویش موجودہے،پی ٹی آئی کو ایسے واقعات سے لاتعلقی کامظاہرہ اور اپنے کارکنوں کی تربیت کرنی چاہئے،کچھ عرصہ قبل پی ٹی آئی اور جے یو آئی ایف کے درمیان قربتوں سے یہ تجزیے اور تبصرے کئے جانے لگے تھے کہ دونوں جماعتوں میں اتحاد ہوسکتاہے لیکن 26ویں آئینی ترمیم پر مولانافضل رحمان کی طرف سے حکومت کی حمایت کے بعد مولانافضل الرحمان پھرپی ٹی آئی کے کھلاڑیوں کے زیرعتاب ہیں جب کہ اب مولانافضل الرحمان نے دوٹوک الفاظ میں کہہ دیاہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی کوششوں میں ان کاکوئی کردارنہیں ،انہوں نے بانی پی ٹی آئی کے معاملے پر یہ بھی کہاکہ امریکہ کو مداخلت کی اجازت ہونی چاہئے نہ ہم اس کی حمایت کریں گے ان کے اس بیان سے واضح ہوگیاہے کہ جے یوآئی اور پی ٹی آئی کے راستے مکمل طورپر جداہوچکے ہیں اور دونوں جماعتوں کے درمیان اتحاد کاکوئی امکان نہیں، گزشتہ دنوں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سموگ کے معاملے پر بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کو خط لکھنے کا عندیہ دیا تھا جس پر بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے غیرذمہ دارانہ ردعمل دیا،ان کاکہناہے کہ پاکستان میں پنجاب کی وزیر اعلیٰ کہتی ہیں کہ میں خط لکھوں گی کہ آپ کا دھواں لاہور آتا ہے دوسری جانب دہلی والے کہتے ہیں کہ تمہارا دھواں دہلی آتا ہے، تو کیا ہمارا دھواں چکر لگاتا رہتا ہے؟حالانکہ حقیقت یہ ہیکہ بھارتی پنجاب اور ہریانہ میں چاول کی فصل کی کٹائی کے بعد کسانوں کی جانب سے فصلوں کی باقیات کو آگ لگا دی جاتی ہے جس سے اٹھنے والا دھواں اطراف کے علاقوں میں آلودگی کا سبب بنتا ہے،بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کامیڈین بھی رہ چکے ہیں اور ان کا سموگ کے اہم معاملے پربھی کامیڈی ہی کی ہے،بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کو حقائق کاادراک کرتیہوئے سموگ کے خاتمے کی کوششوں میں اپناکرداراداکرناچاہئے کیونکہ سموگ پاکستان اور بھارت دونوں کے لیے سنگین مسئلہ بنتی جارہی ہے۔
24نومبرکا احتجاج ،PTIقیادت کنفیوژن کاشکار








