بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

موسمیاتی تبدیلی بڑا چیلنج  ،مشترکہ کوششوں سے آئندہ نسلوں کو محفوظ بنانا ہوگا،عطاء تارڑ

 باکو :وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہاہے کہ موجودہ دور میں موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا چیلنج ہے،مشترکہ کوششوں سے آئندہ نسلوں کو محفوظ بنانا ہوگا ۔ ثقافتی ورثہ اور موسمیاتی تبدیلی پر اعلیٰ سطحی وزارتی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑنے کہاکہ آذربائیجان، یو اے ای اور برازیل کو اعلیٰ سطحی وزارتی ڈائیلاگ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان بلند ترین چوٹیوں اور دریاؤں کا حامل ملک ہے، پاکستان اپنے محل وقوع کے لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان خوبصورت اور مختلف ثقافتوں کا حامل ملک ہے، ثقافت مختلف معاشروں کو ایک دوسرے سے جوڑتی ہے، ثقافت کے تحفظ اور سیاحت کے فروغ کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ دور میں موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا چیلنج ہے، پاکستان کا کاربن کے اخراج میں حصہ نہ ہونے کے برابر ہے،  2022ءمیں پاکستان سیلاب سے بری طرح متاثر ہوا، وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان کو سیلاب کے باعث 30 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا، مشترکہ کوششوں سے آئندہ نسلوں کو محفوظ بنانا ہوگا، ثقافت اور مقامی روایات بھی موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کا ذریعہ ہو سکتی ہیں۔