پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے خود کو اغوا کئے جانے کا خدشہ ظاہر کردیا ۔
سلمان اکرام راجا نے اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر پی ٹی آئی کے آفیشل ہینڈل سے جاری اپنے پیغام میں کہا کہ شاید مجھے اغوا کرلیا جائے، شاید اب میں کھل کر بات نہ کرسکوں۔
سلمان اکرم راجہ نے لکھا کہ پاکستان ایک تاریک دور سے گزر رہا ہے، گھروں سے نکلنا ہم سب پر واجب ہے، سب اکٹھے مل کر 24 نومبر کو باہر نکلیں۔
شاید مجھے اغوا کرلیا جائے، سلمان اکرم راجہ








