بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہتکِ عزت کیس میں کامیابی کے بعد جانی ڈیپ کی وکیل کو پروموشن مل گیا

لاس اینجلس (نیوز ڈیسک )امریکی اداکار جانی ڈیپ کے سابقہ اہلیہ، اداکارہ ایمبر ہرڈ کے خلاف ہتکِ عزت کا کیس جیتنے کے بعد ان کی وکیل کمیل واسکیز کو پروموشن مل گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، جانی ڈیپ نے اپنی وکیل کو پروموشن ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ’اداکار کی وکیل کمیل واسکیز جس لاء فرم میں کام کرتی ہیں اب اُنہیں پروموشن دے کر اسی فرم میں پارٹنر بنا دیا گیا ہے۔

کمیل واسکیز کا اپنے پروموشن پر کہنا ہے کہ’مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ لاء فرم کا پارٹنر بنانے کے لیے براؤن روڈنک نے میری حمایت میں اپنا اعتماد کا ووٹ دیا۔‘

خیال رہے کہ کمیل واسکیز نے 2018 میں لاء فرم براؤن روڈنک کے’اورنج کاؤنٹی‘ آفس کو بطور ایسوسی ایٹ، لیٹیگیشن اور آربیٹریشن کی پریکٹس کرنے کے لیے جوائن کیا تھا۔

اس سے پہلے براؤن روڈنک کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو، ولیم بالڈیگا نے کمیل واسکیز کو بطور پارٹنر خوش آمدید بھی کہا ہے۔