اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) جنگل میں آگ لگا کر ٹک ٹاک کیلئے ویڈیو شوٹ کرنے والی ڈولی ( نوشین ) کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت مل گئی ۔
ٹک ٹاکر ڈولی کی درخواست ضمانت پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی ، عدالت نے استفسار کیا کہ کوئی شواہد موجود ہیں کہ ڈولی نے جنگل میں آگ لگائی ، کتنی مالیت کے درختوں کا نقصان ہوا؟۔
عدالت کو بتایا گیا کہ ڈولی کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے ابھی تخمینہ لگانا باقی ہے کہ آتشزدگی سے نقصان کتنا ہوا ہے ۔
عدالت نے نوشین عرف ڈولی کی ضمانت منظور کرلی۔









