بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خصوصی معاونین کی تقرری،نظراندازہونےپرطارق فضل ،طلال ،محسن شاہنوا، زبیر عمر نالاں

اسلام آباد(ممتازرپورٹ )وزیراعظم شہبازشریف کے خصوصی معاونین کی تقرری میں نظرانداز کئے جانے پر مسلم لیگ (ن)کے رہنما طارق فضل چودھری ،طلال چودھری ،محسن شاہنوازرانجھا اور زبیر عمرپر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق بدھ کو سینیٹرحافظ عبدالکریم ،ایم این اے محمد جنیدانورچوہدری ،ایم این اے شیخ فیاض الدین اورایم این اے مس رومینہ خورشید عالم کووزیراعظم کامعاون خصوصی مقررکئے جانے پرطارق فضل چودھری ،طلال چودھری ،محسن شاہنوازرانجھا اور زبیر عمرنے شکوہ کیا کہ وہ میڈیا سمیت ہر فورم پر پارٹی کا مؤقف دیتے ہیں اور حکومت کی پالیسیوں کا دفاع کررہے ہیں لیکن اس کے باوجود خصوصی معاونین کی تقرری میں انہیں یکسر نظرانداز کئے جانے سمجھ سے بالاتر ہے۔بعض حلقوں کا یہ بھی کہناہے کہ طارق فضل،طلال چودھری ،محسن شاہنوازرانجھا اور زبیر عمرچونکہ مریم نواز کے خاصے قریب سمجھے جاتے ہیں مبینہ طور پر اسی وجہ سے خصوصی معاونین کی تقرری میں انہیں زیرغور ہی نہیں لایاگیا۔