بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کا ٹویٹر ہینڈلر بانی کی مشکلات بڑھا رہا ہے،فیصل واوڈا

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان کا ٹویٹر ہینڈلر ان کیلئے مشکلات بڑھا رہا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کواس احتجاج کی کال سے بہت زیادہ نقصان ہوا۔
ان کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی کا ٹویٹرچلانےوالا عمران خان کی مشکلات بڑھا رہا ہے، بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی سے چوری کروائی، عمران خان نے آج کہا کہ اسمبلیوں میں جائیں، حکومت کا کام ہوتا ہے راستہ نکالنا، حکومت کوچاہیےتھا کہ پی ٹی آئی کو احتجاج کے لیے کوئی جگہ دیتے، یہ مس مینجمنٹ نہیں ڈیزاسٹرہیں۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ حکومت نے درست طریقےسےمینج نہیں کیا، بانی پی ٹی آئی سےغلطیاں کروائی گئیں، پی ٹی آئی کےبندے بشریٰ بی بی کا دفاع کررہےہیں، آج بانی پی ٹی آئی نےبڑا مثبت بیان دیا ہے۔
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے حوالے سےانہوں نے کہا کہ کے پی میں گورنر راج کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بات چیت کا راستہ حکومت کےپلیٹ فارم سے ہی نکلے گا۔