بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو چوتھا ٹی 20 بلائنڈ ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ ٹیم نے فائنل میں بنگلہ دیش کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر شاندار کامیابی حاصل کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل پیش کیا اور معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر ٹرافی جیت کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ انہوں نے ٹیم کی اس کامیابی کو ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کرنے کے مترادف قرار دیا۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی، خصوصاً خصوصی افراد کے لیے کھیل کے میدان میں سہولیات کی فراہمی کو ترجیح دی جائے گی۔

وزیراعظم نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کامیابی سے ملک میں خصوصی افراد کی حوصلہ افزائی ہوگی اور مزید امکانات پیدا ہوں گے۔