بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مزاحمتی  سیاست پرپی ٹی آئی 2حصوں میں تقسیم

اسلام آباد(طارق محمودسمیر)فائنل احتجاجی کال کے ڈراپ سین کے بعدپی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹرگوہرسے عمران خان کی ملاقات کی باتیں سامنے آئیں،جن سےیہ مثبت تاثرابھراکہ فی الحال مزاحمت کی سیاست کو ایک طرف رکھ کر پارلیمنٹ میں سارے معاملات بالخصوص ڈی چوک میں فائرنگ اور پی ٹی آئی قیادت کے خلاف مقدمات کے ایشوزاٹھائے جائیں گے تاہم چند گھنٹوں بعد ہی بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے جو پیغام دیاہے اس میں ایک بارپھرمزاحمت کاپیغام دیاگیاہیاور ساتھ ہی یہ کہاگیاہے کہ عمران خان کے پاس ایک ایساکارڈ ہے جس کا وہ خود ہی اظہارکریں گے جب سے دھرنے اوراحتجاج کے بعد جو صورت حال پیداہوئی اس میں تحریک انصاف کی قیادت کو ایک طرف میڈیاکی تنقیدکاسامناہے تو دوسری طرف پارٹی کارکنوں کی طرف سے بھی قیادت کو آڑے ہاتھوں لیاگیاہے جب کہ حیران کن بات یہ ہے کہ امریکہ میں بیٹھے ہوئے تحریک انصاف کے بعض اہم رہنما،جو پہلے بھی پارٹی چیئرمین کے لیے مشکلات کاباعث بنتے رہے ہیں اور اب بھی وہیں سے بیانیے بنانے کی کوشش ہورہی ہے،26نومبر کے واقعات کے بعد سینکڑوں کارکنوں کی شہادت کے دعوے کئے گئے اور پارٹی چیئرمین بیرسٹرگوہراور ترجمان شیخ وقاص اکرم نے بارہ کارکنوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی اب عمران خان کے ایکس ٹویٹراکاونٹ سے ایک اور متنازع ٹویٹ کیاگیاہے،یہ بات تو واضح ہے کہ عمران خان جیل میں اور ان کا ٹویٹراکاونٹ امریکہ سے جبران الیاس نامی پی ٹی آئی کاایک اہم عہدیدارچلارہاہے اور اس سے متعلق روف حسن نے بھی اہم انکشافات کئے تھے ،فیصل واوڈا نے بھی ایک ٹویٹ کیاہے جس میں انہوں نے عمران خان کے نام سے جاری کئے گئے متنازع ٹویٹ کو فی الحال نظراندازکرنے اور اس کا سلسلہ بندکرنے کی بات کی ہے،عمران خان سے ملاقات کے بعد رہنمادیگر معاملات پر میڈیاسے بات کرتے ہیں لیکن متنازع ٹویٹس کا سلسلہ بندکرانے کی ہدایات کیوں امریکہ میں بیٹھے ہوئے رہنماوں کو نہیں دیتے،آج عمران خان کی طرف سے وزیراعظم شہبازشریف اور محسن نقوی کے خلاف 26نومبر کے واقعات اور گولی چلنے پر مقدمہ درج کرنے کااعلان کیاگیاہے،دیکھتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے وکلاء کب اس معاملے کوآگے لے کرجاتے ہیں،بہرحال ملک کے اندرفضاکوبہتربناناسب کے مفاد میں ہے،مذاکرات اگر ہوسکتے ہیں تو فوری کئے جائیں اور بعض اطلاعات کے مطابق سپیکرایاز صادق سے پی ٹی آئی کے چندرہنماوں نے رابطہ کیاہے ،مولانافضل الرحمان جیسی شخصیت کو بھی آگے بڑھناہوگا اور وہ موجود ہ صورتحال میں ثالث کاکرداراداکریں،2022سے پہلے ،جب ن لیگ اپوزیشن میں تھی تو مریم نوازکاٹویٹراکاونٹ سابق اسٹیبلشمنٹ کے خلاف سرگرم رہتاتھا،جب شہبازشریف کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ہوئے تھے توانہوں نے پہلی درخواست یہی کی تھی کہ مریم نوازکے ٹویٹر کو خاموش کرایاجائے اورپھر مریم نوازکاٹویٹر اکاونٹ خاموش ہوگیااور بھر مفاہمت کابیانیہ کامیاب ہوااور شہبازشریف وزیراعظم بنے،تحریک انصاف کے اندربھی بعض رہنما اسٹیبلشمنٹ سے رابطیمیں ہیں ان رابطوں کو مزاحمت کی بجائے مفاہمت کے راستے پرلے جانے کے لیے ضروری ہے کہ عمران خان کے نام سے جو متنازع ٹویٹ کئے جارہے ہیں وہ فوری طور پر بندکئے جائیں اور اداروں کے خلاف مہم کاسلسلہ بھی روکاجائے ،آج ہی ایک میڈیارپورٹ میں کہاگیاہے کہ امریکہ میں مقیم تحریک انصاف کے رہنماوں نے پارٹی کی سینئرقیادت کی درخواست پر سوشل میڈیاپرفوجی قیادت اور اداروں کے خلاف جاری مہم کو روکنے کی درخواست نہیں مانی ،پی ٹی آئی قیادت کو ایک بارپھراس سلسلے میں کوشش کرنی چاہئے کیونکہ گزشتہ روز اسدقیصرہوں یادیگررہنما،پارٹی میٹنگ میں یہ شکایت کرتے ہوئے نظرآئے کہ ان کے نام سے بھی فیک نیوزچلائی گئیں اور واٹس ایپ گروپ میں فیک ویڈیوزاورتفصیلات شیئر کی گئیں۔