بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

متحدہ عرب امارات میں دوپہرکودھوپ میں کام کرنے پرپابندی عائد

ابو ظہبی(نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے دوپہرکے اوقات میں دھوپ میں کام کرنے پرپابندی عائد کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے دوپہرکے وقت دھوپ میں کام کرنے پرپابندی عائد کردی۔ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں پر50 ہزاردرہم کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

دوپہرمیں کام پرپابندی کا اطلاق 15 جون سے ہوگا جو15 ستمبرتک جاری رہے گی۔ اس دوران ساڑھے بارہ بجے تک دھوپ میں کام کیا جاسکے گا۔ امارات میں ان مہینوں میں شدید گرمی پڑتی ہے اوردرجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچ جاتا ہے۔