اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہاہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کادورہ سعودی عرب انتہائی اہمیت کا حامل رہا ہے۔
ایک بیان میں وزیراطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کر کے وطن واپس آ گئے ہیں، گزشتہ چھ ماہ کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیراعظم کی پانچ مرتبہ ملاقات ہوئی،پاک سعودی عرب تعلقات میں بہتری آئی ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط ہوئے ہیں، وزیر اطلاعات نے کہاکہ سعودی عرب پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے جا رہا ہے،انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے حقیقت کا روپ لے رہے ہیں، سعودی عرب کے بڑے پراجیکٹس پاکستان میں شروع ہو رہے ہیں، آٹھ منصوبوں پر کام شروع ہو چکا ہے، وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم نے سعودی عرب میں واٹر سمٹ سے خطاب کیا، پاک سعودی تعلقات نے ایک نیا موڑ لیا ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سرمایہ کاری پر فوکس رہا ہے، وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان میں چھ سال بعد مہنگائی چاراعشاریہ آٹھ فیصد پر آ چکی ہے، پی ٹی آئی حکومت کے دوران جہاں دوست ممالک کے ساتھ تعلقات خراب ہوئے، وہاں انہوں نے معیشت پر بھی کوئی توجہ نہیں دی، وزیر اطلاعات نے کہاکہ دنیا بھر کے رہنما پاکستان کی معاشی بحالی و ترقی کو سراہ رہے ہیں، سرمایہ کاری کا فروغ اور معاشی تعاون میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، آنے والے دنوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری آئے گی، وزیر اطلاعات نے کہاکہ مہنگائی مزید کم ہوگی، عوام کو ریلیف ملے گا، پاکستان کی خارجہ پالیسی بہت کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے،انہوں نے کہاکہ سعودی قیادت نے حکومت پاکستان کی جانب سے منصوبوں کے آغاز پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے خادم الحرمین الشریفین کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے،انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک نے تعلقات کو مزید بڑھانے، تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، سعودی عرب کا دورہ ایک اہم سنگ میل تھا، واٹر سمٹ میں وزیراعظم نے پاکستان کا بھرپور موقف پیش کیا، وزیر اطلاعات نے کہاکہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، پاکستان کی معیشت مزید ترقی کرے گی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب انتہائی اہمیت کا حامل رہا ہے،عطاء تارڑ








