بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خیبرپختونخوا جل رہا ہے،وزیراعلیٰ  ہرہفتہ دس دن بعدمرکز پرچڑھائی کردیتے ہیں،فیصل کریم کنڈی

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبہ جل رہا ہے اوریہ ہرہفتہ دس دن بعد سرکاری وسائل کا استعمال کرتے ہوئے مرکز پرچڑھائی کردیتے ہیں، کرم میں انتہائی ںا خوشگوار صورت حال رہی، گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اے پی سی کے حوالے سے بریفنگ میں کہا کہ ہم نے کوہاٹ میں جرگہ ارکان سے ملاقات کی، صوبائی کابینہ میں کبھی امن وامان کی صورت حال پربات نہیں ہوئی، وہ سیاسی جماعتیں جو وزیراعلیٰ ہائوس جانے کے لیے تیارنہیں وہ بھی ہمارے ساتھ رہیں۔
ان کاکہناتھاکہ ہم کوہاٹ گئے لیکن وزیراعلیٰ ہمارے ساتھ نہیں گئے،اے پی سی بلانا کوئی آئینی معاملہ نہیں اسی لیے بلائی جوکوئی بھی بلاسکتاہے۔
گورنر پختونخوا نے کہاکہ پی ٹی آئی نے اپنے بڑے نظریاتی رہنمائوں کو وزیراعلیٰ ہائوس میں پناہ دے رکھی ہے۔انہوں کہا کہ ہم نے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک، انجنیئر شوکت اللہ سابق گورنرکوبھی دعوت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 16 جماعتوں نے اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے، پارلیمانی لیڈربھی شریک ہونگے، کوشش ہے کہ صوبہ کے تمام معاملات زیربحث لائیں اورمرکزوصوبہ کی توجہ دلائیں۔ سیاسی اختیارات کوئی نہیں لے سکتا صوبائی حکومت لیتی رہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیر اعلی کو اے پی سی میں آناچاہیے, ہم مرکزسے اختیارات لیں گے،ہم مرکز سے متعلقہ مسائل مرکزسے حل کرائیں گے،ہم اے پی سی میں جرگہ بنائیں گے جو وزیراعظم , صدراورکورکمانڈرسمیت تمام سٹیک ہولڈرزسے ملیں گے۔
ان کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی میں گڈ اوربیڈ کاسلسلہ شروع ہوگیا ہے, احتجاج کانقصان عوام کوہوتاہے،بات چیت کے ذریعے پی ٹی آئی کومعاملات حل کرنے چاہیں۔
گورنر نے کہا کہ پی ٹی ایم کودعوت نہیں دی ان پابندی ہے وہ سیاسی جماعت بنیں توضروردعوت دیں گے، کرم کے حوالے سے ہم نے تمام جماعتوں کو دعوت دے رکھی ہے، جو اختیارات حیات شیرپائو کے پاس تھے وہ آج میرے پاس نہیں ہیں، یہاں تو شناختی کارڈ بھی چیک کرنے کے لیے تیاربیٹھے ہیں جو ہتھیاران لوگوں کے پاس ہیں وہ پولیس کے پاس بھی نہیں۔