بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لکی مروت:   سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن،5خوارج جہنم واصل

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع لکی مروت میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق آپریشن کے دوران اپنے ہی دستوں نے خوارج کے ٹھکانے کا موثر انداز میں مقابلہ کیا جس کے نتیجے میں پانچ خوارج کو جہنم واصل کردیاگیا جبکہ دو خوارج زخمی بھی ہوئے۔
آئی ایس پی آرکے مطابقعلاقے میںممکنہ طور پر موجود خارجیوں کامکمل صفایاکرنے کےلیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

دوسری جانب صدر  آصف علی زرداری اوروزیراعظم محمدشہبازشریف نے لکی مروت میں فتنۃ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا۔انہوں نے خوارج دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔
صدر مملکت اوروزیراعظم نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں خلاف کاروائیاں جاری رکھنے کے قومی عزم کا اظہارکیا۔