بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کے پی کے لوگوں کو ٹارگٹ کیا نہ کرینگے, پی ٹی آئی منفی پروپیگنڈا کررہی ہے،راناثناء اللہ

 

اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیرسیاسی امورراناثناء اللہ نے کہاہے کہ کے پی کے لوگوں کو بالکل ٹارگٹ نہیں کیاجارہااور نہ کیاجائے گا، پختونوں کے حوالے سے پی ٹی آئی منفی پروپیگنڈا کررہی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے راناثناء نے کہاکہ پی ٹی آئی پاکستان کے خلاف بات کو ہمیشہ ابھارتی ہے،پختونوں کے حوالے سے پی ٹی آئی منفی پروپیگنڈا کررہی ہے،کے پی کے لوگوں کو بالکل ٹارگٹ نہیں کیاجارہااور نہ کیاجائے گا،پکڑنے والوں کا قصورنہیں آنے والوں کاقصورہےکہ مسلح ہوکرآئے،سب سے زیادہ قصور مسلح لوگوں کو لانے والوں کاہے،خیبرپختونخواسے 15سے20ہزار لوگ مسلح ہوکراسلام آئے،پی ٹی آئی قیادت معصوم لوگوں کو ورغلاء کراحتجاج میں لائی،جو لوگ گمراہ کرکے کے سے مسلح جتھے لائے وہ توتمام ترصورت کے ذمہ دارہیں،احتجاج سے متعلق پی ٹی آئی کاکوئی انتظام نہیں تھالوگوں کا رکنامشکل تھا۔انہوں نے کہاکہ اس سے بڑا جھوٹ کوئی نہیں ہوسکتاکہ پی ٹی آئی کااحتجاج پرامن تھا،سیدھی گولیاںپی ٹی آئی والوں نے ماری ہیں،قانون نافذکرنے والے اداروں کے ڈھائی سو کے قریب اہلکارزخمی ہوئے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ جو لوگ پورے معاشرے کو تکلیف دیتے ہیں ان کا بھی احتساب ہوناچاہئے۔انہوں نے کہاکہ  پی ٹی آئی دوبارہ جلد آنے کی پوزیشن میں نہیں ہوگی،اب شاہدپی ٹی آئی کبھی بھی دوبارہ آنے کی پوزیشن میں نہ ہو۔