بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

احتساب عدالت: سرمایہ کاری کے نام پر 3.5 ارب روپے فراڈ کیس میں ملزمہ کائنات مسعود کی پلی بارگین درخواست منظور

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)احتساب عدالت میں سرمایہ کاری کے نام پر عوام سے 3.5ارب روپے کے فراڈ کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس میں ملزمہ کائنات مسعود، جو آئی ایس مارٹ نامی کمپنی کی مالک ہیں، نے پلی بارگین کی درخواست دائر کی تھی، جسے چیئرمین نیب نے منظور کرلیا۔نیب کی جانب سے درخواست احتساب عدالت میں دائر کی گئی، جس میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پلی بارگین کے تحت ملزمہ کو قانون کے مطابق رہا کیا جائے۔ درخواست کے مطابق کائنات مسعود نے 3.5 ارب روپے کی رقم واپس کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ملزمہ کائنات مسعود اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ کیس کی سماعت ڈیوٹی جج محمد علی وڑائچ نے کی، تاہم سماعت کل تک ملتوی کردی گئی ہے۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا اس درخواست پر حتمی سماعت کریں گے۔