مانسہرہ(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران، انجینئر امیر مقام نے پاکستان سکاؤٹس کیڈٹ کالج بٹراسی میں سالانہ یومِ والدین کی پروقار تقریب کے دوران کیڈٹس کے مارچ پاسٹ کا مشاہدہ کیا۔
کیڈٹس نے شاندار نظم و ضبط اور ہم آہنگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر کو سلامی پیش کی۔ انجینئر امیر مقام نے کیڈٹس کے جذبے اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔








