بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بشریٰ بی بی سامنے آگئیں، پارٹی رہنمائوں پرالزامات

اسلام آباد(طارق محمود سمیر) 26نومبرکو ڈی چوک اور جناح ایونیو میں تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکنوں کی شہادت کے دعوئوں کے حوالے سے سبکی کے بعد اب پہلی مرتبہ بشریٰ بی بی منظر عام پر آئی ہیں جس میں انہوں نے پارٹی قیادت پر ڈی چوک کے ایریا میں انہیں تنہا چھوڑنے کا الزام عائد کردیا ہے اور یہ دعویٰ کیا کہ وہ میدان سے نہیں
بھاگیں بلکہ انہیں پارٹی رہنمائوں اورکارکنوں نے اکیلا چھوڑ دیا تھا، جو لوگ یہ ایریا خالی کرا رہے تھے وہ اس بات کے گواہ ہیںکہ مجھے تنہا چھوڑ دیا گیا تھا ، جب سے تحریک انصاف کا دھرنا اور فائنل احتجاج ناکام ہوا، پولیس اور رینجرز کی طرف سے 26نومبر کی رات کئے گئے گرینڈ آپریشن کے دوران علی امین گنڈا پور ، عمر ایوب اور بشریٰ بی بی موقع سے کارکنوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے جس پرکارکنوں میں شدید اشتعال پایا گیا اور اسی دوران غصے میں آکر کارکنوں نے کنٹینرکو بھی آگ لگائی اور پمز چوک کے پاس انٹر چینج کے پل کے نیچے علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی کی گاڑیوںکو زبردستی روکنے کی کوشش کی جسکی نہ صرف ویڈیوز وائرل ہوئیں ، بشریٰ بی بی اتنے دن خاموش رہیں اور اب اچانک وہ چارسدہ میں شہید ہونے والے کارکن تاج الدین کے لواحقین کے پاس تعزیت کیلئے گئیں اور خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے انہیں ایک کروڑ روپے کا چیک بھی پیش کیا، جب سے یہ دھرنا ناکام ہوا ہے پی ٹی آئی کی قیادت ایک دوسرے پر الزامات عائد کر رہی ہے اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اس سارے معاملے میں بشریٰ بی بی پر الزامات لگاتے رہے ہیں کہ اگر وہ سنگجانی میں دھرنا دینے پر مان جاتیں تو ایسی صورتحال پید انہ ہوتی اور عمران خان رہا ہوچکے ہوتے ، دوسری جانب علیمہ خان نے عمران خان کی طرف سے یہ اعلان کیا ہے کہ سول نافرمانی کی تحریک چلائی جائے اور امریکا میں بیٹھے ہوئے جبران الیاس نے عمران خان کی طرف سے اسی نوعیت کا ایک ٹویٹ بھی کیا ہے ، عمران خان نے 2014کے دھرنے میں بھی سول نافرمانی کی تحریک چلانے کی کوشش کی تھی جو بری طرح ناکام ہوئی تھی بلکہ انہوں نے ایک بجلی کا بل بھی جلایا تھا ، علیمہ خان نے گزشتہ دنوں بھی کہا تھا کہ عمران خان آخری پتہ شو کریں گے کیا سول نافرمانی کی تحریک آخر ی ترپ کا پتہ ہے تو یہ کسی صورت کامیاب نہیں ہوسکتا کیونکہ اس کیلئے عوام تیار نہیں ہے اور نہ ملک اس کا متحمل ہوسکتا ہے ، دوسری جانب جی ایچ کیو حملہ کیس میں فردجرم عائد ہونے کے بعد عمران خان نے ایک مرتبہ پھر اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش ظاہر کی ہے اور کہا ہے کہ 9مئی اور 26نومبر کے واقعات پر سپریم کورٹ کے جج کی سربراہی میں جے آئی ٹی بنائی جائے ، حکومت 9مئی سے متعلق بہت سے ٹھوس شواہد عدالتوں میں پیش کرچکی ہے اور اسی وجہ سے فرد جرم عائد ہوئی ہے اور لاہور کی ایک عدالت نے عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں انہی شواہد کی روشنی میں مسترد کی تھیں کہ کارکنوں نے عمران خان کے بیانات سے متاثر ہوکر اشتعال میں آکر کورکمانڈر لاہور پر حملہ کیا لہٰذا یہ بالکل امکان نہیں ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے عمران خان کے کوئی براہ راست مذاکرات ہوں البتہ حکومت کے ساتھ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے ذریعے مذاکرات ہوسکتے ہیں اور اس پر تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر بھی رضا مند نظر آتے ہیں ۔