جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک )اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی )میں پاکستان کے مستقل سفیر رضوان سعید شیخ کی سعودی وزارت خارجہ مکہ المکرمہ ریجن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر صالح بن حمد الصیبانی سے ملاقات ،متعدد شعبوں کے درمیان ورکنگ ریلیشنز شپ کو بہتر بنانے اور ہم آہنگی پیدا کرنے پر بات چیت ہوئی ۔ ملاقات کے دوران اسلامی تعاون تنظیم اور اس کے مختلف شعبوں کے فریم ورک کے اندر مشترکہ کارکردگی کے پہلوؤں کا جائزہ اورتنظیم سے تعاون کو بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔رضوان سعید شیخ نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے بعد دنیا کی دوسری بڑی کثیر الجہتی بین الاقوامی تنظیم او آئی سی ہےجس کی رکنیت مختلف افریقی اور ایشیائی براعظموں اور عرب ممالک کے 57 اسلامی ممالک کے ساتھ ساتھ تنظیم کے غیر رکن ممالک کے بہت سے مبصرین اور ایلچی شامل ہیں۔ملاقات میں پاکستان کے نمائندے الیاس محمود نظامی ، وزارت خارجہ کے فرسٹ سیکرٹری محمد السلیمانی اور طغرید المحمدی شامل تھے۔۔
او آئی سی میں پاکستان کے مستقل سفیر کی سعودی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر سے ملاقات








