بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکی ریاست میری لینڈ میں مسلح شخص کی فیکٹری میں فائرنگ ،3 افردا ہلاک

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کی ریاست میری لینڈ میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک جبکہ3 زخمی ہو گئے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق میری لینڈ میں مسلح شخص نے فیکٹری میں گھس کر فائرنگ کی ، فائرنگ کی زد میں آکر 3 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے ہیں ۔

مسلح شخص کی فوری طور پر شناخت نہ ہو سکی ۔

اس سے قبل امریکی شہر فلاڈیلفیا میں فائرنگ کے واقعے میں3 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 11 زخمی ہوئے ۔ پولیس کی آمد پر حملہ آور اسلحہ پھینک کر فرار ہو گیا ، پولیس کے مطابق حملہ آور کی 2بندوقیں برآمد ہوئیں  جبکہ تقریباً300خول برآمد ہوئے ۔

اس سے قبل امریکی ریاست آئیوا کے شہر ایمس میں ایک گرجا گھر کے باہر 2 خواتین کو قتل کر دیا گیا تھا ۔