بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر اعظم کے اسٹریٹجک ریفارمز کے سربراہ سلمان صوفی سے ورلڈ بینک کے کنٹری ہیڈ ناجے بینہسین کی ملاقات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم کے اسٹریٹجک ریفارمز کے سربراہ سلمان صوفی سے ورلڈ بینک کے کنٹری ہیڈ ناجے بینہسین نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں عوامی فلاح کے مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ورلڈ بینک حکومت پاکستان کے خواتین کو بااختیار بنانے اور ویسٹ مینجمنٹ کے نظام میں بہتری کے منصوبوں کے میں تعاون کا خواہشمند ہے۔سلمان صوفی نے خواتین کیلئے محفوظ پبلک ٹرانسپورٹ اور ویسٹ مینجمنٹ میں ورلڈ بینک کی تعاون میں دلچسپی کا خیر مقدم کیا۔