بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈینگی کا خطرہ ، پنجاب کے 6 اضلاع ہائی رسک قرار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈینگی کے حوالے سے پنجاب کے 6 اضلاع کو ہائی رسک قرار دے دیا گیا اضلاع میں لاہور راولپنڈی فیصل آباد گوجرانوالہ شیخوپورہ اور ملتان شامل ہیں پنجاب حکومت نے لاہور کے تمام ٹاؤنز میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کیلئے محکموں کے انتظامی سیکرٹریز کو ذمہ داریاں تفویض کر دی ہیں اورانہیں عملدرآمد کے سلسلے میں رپورٹ باقاعدگی سے بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔ ہدایت صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق اور چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں منعقد اجلاس کے دوران جاری کی گئی اجلاس میں صوبے میں ڈینگی کے خاتمے کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے ہدایت کی کہ تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں اور لیبارٹریوں سے ڈینگی کیسز کی رپورٹنگ کو یقینی بنایا جائے مانیٹرنگ، سرویلنس اور رپورٹنگ کا نظام مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے، ڈینگی کے خاتمے کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کی تھرڈ پارٹی ایویلیوایشن کرائی جائے گی جہاں ضروری ہومچھروں کے خاتمے کیلئے فوگنگ لازمی طور پرکی جائے۔چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ تمام محکمے انسداد ڈینگی کے حوالے سے جاری ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں،عملدرآمد سے متعلق کارکردگی کا با قاعدگی سے جائزہ لیا جائیگا چیف سیکرٹری نے ڈپٹی کمشنرز کو ہاٹ سپاٹس سے ڈینگی لاروا کی بر وقت تلفی سے متعلق بھی ہدایات جاری کیں۔محکمہ صحت کے حکام نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ اب تک صوبہ میں ڈینگی کے 132کنفرم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔