بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے اینالسٹ کی طبیعت اچانک خراب ، ہسپتال منتقل

ملتان (سپورٹس ڈیسک )ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے اینالسٹ کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے جس کے باعث انہیں ملتان کے نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز ٹیم کے اینالسٹ ایونیش سیتا رام کو نجی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیاہے جہاں پولیس بھی سیکیورٹی کیلئے پہنچ گئی ہے ، ویسٹ انڈیز کے ڈاکٹر ڈیزن بھی نجی ہسپتال میں موجود ہیں ، ایونیش سیتا رام کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔