لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آخری میچ آج ملتان میں کھیلا جائے گا،میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے شروع ہو گا۔
پاکستان نے نے ابتدائی 2 میچز جیت کر سیریز میں پہلے ہی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے۔پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں گرین شرٹس نے کالی آندھی کو 120 رنز کے مارجن سے ہرایا تھا۔