بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکمران اللہ کو ناراض کر کے گذشتہ 74 سالوں سے آئی ایم ایف کی خوشنودی کے لیے کام کر رہے ہیں، سراج الحق

لاہور(سپیشل رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مرکزی یوتھ بورڈ کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ جماعت اسلامی 25 جون سے سودی معیشت ، مہنگائی اور کرپشن کے خلاف ٹرین مارچ کا آغاز کرے گی سود کے خلاف وفاقی شرعی عدالت کے دو ٹوک فیصلے کے باوجود حکومت نے ابھی تک اس پر عمل درآمد کے لیے ایک قدم بھی نہیں آٹھایا ،جماعت اسلامی فیصلے پر مکمل عمل درآمد تک جدوجہد جاری رکھے گی ۔سراج الحق نے کہا کہ حکمران اللہ کو ناراض کر کے گذشتہ 74 سالوں سے آئی ایم ایف کی خوشنودی کے لیے کام کر رہے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے نوجوان ملک و ملت کا سرمایہ ہیں جھوٹ کی سیاست کو مسترد کرتے ہوئے صیح اور سچ کا ساتھ دیں سودی نظام اور کرپشن بے برکتی کی اہم وجوہات ہیں جس کی وجہ سے معاشرہ اخلاقی زوال کا شکار ہو رہا ہے ۔معاشرے میں سماجی اور اقتصادی مساوات صرف اسلامی نظام سے ہی آ سکتی ہے یوتھ سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ سیاست میں شائستگی ، ہمدردی اور بھائی چارے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرئے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ملک میں اب حقیقی تبدیلی کے لیے یوتھ کو شعور کیساتھ بوتھ پر آنے کی ضرورت ہے جماعت اسلامی نوجوانوں کے حقوق کی ضامن اور واحد مکمل جمہوری جماعت ہے جس کے دروازے نوجوانوں کے لیے کھلے ہوئے ہیں بلدیاتی انتخابات میں بڑی تعداد میں یوتھ کو ٹکٹس دیں گے حکومت مخالف تحریک میں نوجوان کلیدی کردار ادا کریں گے ،اجلاس میں ٹرین مارچ کے حوالے سے پلاننگ اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی کی جدوجہد کا مقصد ملک میں پرامن، جمہوری اسلامی انقلاب برپا کرنا، قوم اب ہمارا ساتھ دے۔ جماعت اسلامی کو موقع ملا تو ہم سکوک اور اجارہ کا نظام متعارف کرائیں گے اور معیشت کی زکوٰۃ، صدقات اور عُشر کے ذریعے تعمیر ہو گی۔مرکزی یوتھ بورڈ کے اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف ، امیر وسطی پنجاب جاوید قصوری مرکزی صدر جے آئی یوتھ زبیر احمد گوندل سمیت ملک بھر سے یوتھ کے نمائندوں نے شرکت کی۔